امریکی صدر جوبائیڈن نے شرح سود میں کمی امریکی معیشت کیلئے اچھی خبر قراردےدیا۔
امریکی صدرجوبائیڈن نےکہا اس سےملک میں مہنگائی میں کمی آئے گی،عوام گھر،گاڑیاں کم قیمت پرخرید سکیں گے۔کم سود پرقرضے ملنے سےملک میں معاشی ترقی آئے گی۔
جوبائیڈن نےڈونلڈکی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا اگر ٹرمپ اقتدارمیں واپس آئے توصرف امیرلوگ ہی فائدہ حاصل کرسکیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ نیا سیلز ٹیکس متعارف کرو اسکتے ہیں۔