اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کیس میں فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیارات کی تصدیق کر دی ہے،عدالت نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پٹیشن کی منتقلی کا اختیار حاصل ہے ۔
ذرائع الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )کیجانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق عدالتی فیصلے میں الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات کو تسلیم کیا گیا ہے فیصلے کےمطابق الیکشن کمیشن کو نیم عدالتی اختیارات اور پٹیشنز کی منتقلی پر فیصلے کا اختیارحاصل ہے ۔
الیکشن کمیشن کو ایسے فیصلوں کیلئےمتعلقہ فریقوں کومناسب موقع کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اس فیصلےسے الیکشن کمیشن کے اختیارات کی قانونی توثیق ہوئی ہے ۔ عدالت نے الیکشن ایکٹ سیکشن 151 کی آئینی حیثیت چیلنج کرنے کی درخواستوں کو مسترد کیا ہے ۔