لیاقت پورکے تھانہ شیدانی کی حدود موضع چندر والی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے ، پرانی رنجش پر ملزمان نے بشیر نامی شخص کی ناک کاٹ دی،متاثرہ شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ ضرب برآمد کرلیا۔
ملزمان کی بشیر نامی شخص کی ناک کاٹتے ہوئے ویڈیو سماء نیوز کو موصول ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماجد نامی نوجوان بشیر نامی شخص کی ناک چھری سے کاٹ رہا ہے جبکہ دیگر افراد نے بشیر کو پکڑا ہوا ہےمتاثرہ شخص کو رورل ہیلتھ سنٹرخان بیلہ منتقل کردیا گیا ہے،واقعہ پر ڈی پی او رحیم یار خان کا نوٹس تھانہ شیدانی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ ضرب برآمد کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے بشیر کے بھائی کے خلاف 6 ماہ قبل تھانہ ترنڈہ محمد پناہ میں بہن کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، ملزمان کو رنج تھا کہ بشیر کے بھائی نے ان کی بہن کو اغواء کرلیا ہے۔ملزمان نے آج بشیر کی ناک کاٹ دی۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہنا ہے کہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔