پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم ہو چکا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے اس گاڑی کے بند ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، لیکن اب تصدیق ہو چکی ہے کہ سڑکوں پر کوئی نئی بولان نہیں آئے گی۔
سوشل میڈیا پر اس خبر نے اس وقت زور پکڑا جب ایک نامکمل سوزوکی بولان کی تصویر سامنے آئی، جس پر ایک پوسٹر میں لکھا تھا: "بائے بائے Y88V بولان، پیداوار کا اختتام اور آخری چیسیز نمبر 01151691"۔ ایک کمپنی اہلکار نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: "ہاں، یہ آخری بیچ تھا"۔
سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے
سوزوکی بولان 19 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اسے قسطوں پر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ، جو کہ ماہانہ 44 ہزار 93 روپے ادا کران ہو گی۔
یوں سوزوکی بولان کا دور ختم ہو گیا اور اب اسے جلد ہی نئی سوزوکی ایوری سے تبدیل کیا جائے گا۔ پاکستانی صارفین کے لیے یہ ایک طویل انتظار تھا کیونکہ یہ گاڑی یقینی طور پر پرانی ہو چکی تھی، جس میں کوئی بڑی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات شامل نہیں تھے۔ لوگ اسے خریدتے تھے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور متبادل دستیاب نہیں تھا، جب تک چانگان کاروان کی لانچنگ نہیں ہوئی۔ سوزوکی بولان کو اس کے پرانے ڈیزائن، آرام کی عدم موجودگی اور سڑکوں پر حفاظتی خدشات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ صارفین اس کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور لگتا ہے کہ سوزوکی نے بالآخر ان کی بات سن لی ہے۔