پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا۔
آئی ایم ایف ڈیل، شرح سود میں کمی اورکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے سمیت اچھی معاشی خبریں مارکیٹ کیلئےمثبت قرار دی جارہی ہیں،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا،
تاریخ میں پہلی باراسٹاک مارکیٹ نے دوران ٹریڈنگ 82 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا، آج 1500 پوائنٹس کی نمایاں تیزی کے ساتھ اسٹاک ایکسچنج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تاریخی سطح کو برقرار نہ رکھ سکی، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلند پرواز،بلندترین سطح پر پہچنے کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رواں سال اسٹاک مارکیٹ نے 19 جولائی کو 81939 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بنایا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا۔