اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے حکم سنایا، بینچ نے ٹرائل کوٹ کو 190 ملین پاونڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے،عدالت نے فیصلےمیں کہا ٹرائل کورٹ، ٹرائل مکمل کر لے لیکن حتمی فیصلہ نہ دے ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی گئی
احتساب عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستِ بریت مسترد کردی تھیجس پر دونوں نے ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی۔