تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی امریکی ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں بہتری دیکھنے میں آئی تھی، کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، جہاں 100 انڈیکس 520 پوائنٹس بڑھ کر 80010 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔