ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پشاورواقعےپرپاکستان کی جانب سےافغان ناظم الامورکواحتجاجی مراسلہ دیاگیا ہے۔
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق افغان قونصلیٹ حکام کی بدتہذیبی اورسفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی افغان ناظم الامورکی دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے،پاکستان نے پشاورواقعےپرشدیداحتجاج کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشاورواقعےپرپاکستان کی جانب سےافغان ناظم الامورکواحتجاجی مراسلہ دیاگیا،پاکستان کی پشاورمیں قومی ترانےکی بےاحترامی کی مذمت کی ہے،قومی ترانےکےوقت احتراماکھڑے نہ ہوناسفارتی آداب کےمنافی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں رحمت العالمین کانفرنس میں افغان قونصلیٹ کےعہدیداروں کووزیراعلی خیبرپختونخواہ نےدعوت دی،افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکرپاکستان کےقومی ترانےکےدوران بیٹھےرہے ،سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتےہُوئےڈِٹھائی اور بےشرمی کےساتھ اپنی سیٹوں پربیٹھےرہے۔
قومی ترانےکااحترام نہ کرکےافغان کونسل جنرل محب اللہ شاکرنےاعلان کیاہےکہ اسکوپاکستان اورپاکستانی قوم کاکوئی احترام نہیں ہے،یہ غیر معمولی واقع ہےاورسفارتی آداب کےبالکل برخلاف ہے،کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے۔