تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں آج 11پیسے کمی ہوئی جس کے بعد سعودی ریال74.08روپے پر خریدا جاتا رہا جبکہ ہفتے کے روز ریال 74.19روپے پر ہی بند ہوا ۔
1000 سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں تقریباً 74ہزار80 روپے کے برابر ہوں گے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کے باعث سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قدر صارفین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے ۔