سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کیلئے متفرق درخواست شہری منیراحمد نےدائرکی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ سپریم کورٹ چودہ ستمبر کو مخصوص نشستوں کےفیصلےپرفوری عملدرآمد کا حکم دے چکی ہے، الیکشن کمیشن نے تاحال سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل نہیں کیا ۔
درخواست میں استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو فوری سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل کرنےکا حکم فوری دے۔