آئینی ترمیمی بل کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے حکومتی وفد کی آج جمیعت علماء کے سربراہ سے ایک اور ملاقات کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے اور لیگی وفد کی ملاقات کیلئے وقت کی درخواست کی ، مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ بل کے نکات پر پہلے پارٹی رہنماوں سے تفصیلی مشاورت کرنا چاہتاہوں ، سربراہ جمعیت علماء اسلام کی جانب سے وقت ملنے پر حکومتی وفد ان سے ملاقات کیلئے جائے گا۔
یاد رہے کہ حکومت نے مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر 26 ویں آئینی ترمیم کچھ وقت کیلئے موخر کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ مشاورت کیلئے گیا ہے ۔ اس کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ۔