ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی فائنل 11 کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا میچ اتوار کو ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
گرین شرٹس بھارت کیخلاف اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جس نے بنگلہ دیش کیخلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ پاکستان نے 7 وکٹوں سے جیتا تھا۔
پاکستان کی ٹیم میں 3 فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور 3 اسپن آل راؤنڈرز شامل ہوں گے۔
فاسٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ساتھ دستیاب ہوگا۔
اسپن بولنگ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم کے ساتھ محمد رضوان بھی ہوں گے جبکہ مڈل آرڈر میں افتخار احمد ہوں گے۔