ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہو گیاہے جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کوئی وقت نہیں مانگا، مولانا نے صرف اتنا کہا تجاویز کو تفصیل کیساتھ دیکھنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا اصولی طور پر بہت سی چیزوں پر ایگری کرتا ہوں، مولانا نے کہا میں نے لوگوں کے سامنے جانا ہے اور خود تفصیلات کو جاننا چاہتا ہوں، ڈھائی 3 گھنٹوں کی ملاقات میں دیکھا مولانا کا ردعمل مثبت تھا، انہوں نے حکومت اور حکومت نے مولانا کی رائے سے اتفاق کیا کہ مزید کچھ دن انتظار کیا جائے، و قت دیا ہے تاکہ مولانا فضل الرحمان اپنی رائے قائم کر سکیں، مولانا فضل الرحمان جزیات دیکھیں گے اور اپنی رائے دیں گے۔