پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے کیپٹل مارکیٹس اورمجموعی طور پرمعیشت میں بہتری پر 2022 کے ایوارڈز کیلئے ٹاپ 25 کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
پی ایس ایکس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز اس باوقار ایوارڈ کیلئے کچھ اہم پیشگی شرائظ تسلیم کرنے والی کمپنیوں کا دیاجاتاہے، دیگر پیشگی شرائط کے علاوہ، اس میں کم از کم 30ڈیویڈنڈ کی تقسیم شامل ہے اور کمپنی کے حصص کی تجارت ایک سال میں کل تجارتی دنوں میں سے کم از کم ہونا شامل ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مطابق ان کمپنیاں میں جنہوں نے 2022 ء کے ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی، ان میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ، سسٹمز لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ، اینگرو پاوجن قادر پور لمیٹڈ، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ، سیکییورٹی پیپرز لمیٹڈ، حبیب بینک شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹیڈ، حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ، ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ، ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، چیراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، آرکروما پاکستان لمیٹڈ، انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ، انڈس موٹرکمپنی لمیٹڈ، جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ، پاکستان کیبلز لمیٹڈ، دی حب پاور کمپنی لمیٹڈ، چیراٹ پیکیجنگ لمیٹڈ اور پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ٹاپ 25کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہاکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے میں پی ایس ایکس کی ٹاپ 25کمپنیز ایوارڈز2022حاصل کرنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے ان ایوارڈ کا آغاز1987ء میں کیا تھا۔ منتخب کمپنیوں نے اپنی مالی کارکردگی،گورننس اور آپریشنل کامیابیوں کے ساتھ ساتھ پائیداری اور ای سی جی سے متعلق اقدامات کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں ہر لحاظ سے لیڈرز ہیں۔