انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے مختلف آپریشنز میں 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے جن میں 9 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار دہشتگردوں میں میانوالی سے فتنہ الخوارج اور فیصل آباد سے داعش کا ایک خطرناک دہشتگرد بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لاہور ، میانوالی ، بہاولپور ، رحیم یار خان ، ساہیوال ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ، ہینڈ گرنیڈ ، دو ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔
گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کی شناخت عبدالکریم ،عثمان ، عمران ، شانی شوکت ، احمد خان اور شیراز کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے اور گرفتاری کے بعد تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔