ستمبر 1965 کی جنگ کے چودہویں روز لاہور کے محاذ سے ملنے والی بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آیا ہے۔
ڈائری میں بھارتی فوج کو جنگ سے متعلق احکامات کا عندیہ دیا گیا،بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں مہرے کے طور پر استعمال کئے جانے کا گھناؤنا انکشاف ہوا ہے۔
پاک فوج نے لاہور میں مقبول پور کے محاذ پر دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 150 بھارتی فوجی ہلاک کئے جبکہ دشمن اس سے دگنے زخمی فوجی چھوڑ کر بھاگ گیا۔
گدرو کے محاذ پر پاکستانی فوج نے بھارتی پوسٹ پر قبضہ کرتے ہوئے ایک بھارتی افسر اور 35 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا
14 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کو مزید 11 جنگی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا جس سے بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیاروں کی تعداد 80 ہو گئی جبکہ 5 بھارتی ٹینک تباہ کر دیئے
تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن پر برتری کو ثابت کیا