کورٹ فیس کےریٹس میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،سول کورٹ سے آرڈریا فیصلے کی مصدقہ کاپی کیلئے کورٹ فیس سو روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ہائیکورٹ سےحکمنامےیافیصلےکی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم کورٹ فیس پانچ سو روپےہوگی،ہائیکورٹ سےآرڈریا فیصلہ کی مصدقہ کاپی پرون ٹائم کورٹ فیس500 روپےمقرر کی گئی ہے۔
وزیر قانون پنجاب کےمطابق مصدقہ کاپی کی کورٹ فیس 10روپےفی صفحہ ہوگی،بورڈآف ریونیو یا کمشنرزکو نظرثانی درخواست پر 500 روپےکی کورٹ فیس مقررکی گئی ہے،سی پی سی سیکشن 115 کےتحت ہائی کورٹ میں نظر ثانی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کورٹ فیس مقرر کی گئی
کسٹم،ایکسائز،لینڈ ریونیو،سول کورٹ 10 ہزار روپے سے کم ویلیو والے کیسز میں درخواست پرکورٹ فیس 10 روپے،کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پرکورٹ فیس 10 روپے،مزراع کو معاوضے کی ادائیگی درخواست یا پٹیشن پر کورٹ فیس 100 روپے،طلاق ایکٹ 1869 کے تحت حلف نامہ پر کورٹ فیس 100 روپے ہوگی
سول،کریمنل کورٹ،ریونیو کورٹ میں وکالت نامہ یا مختار نامہ جمع کروانے پرفیس 100 روپے مقرر کی گئی،ہائیکورٹ یا بورڈ آف ریونیو میں وکالت نامہ پرکورٹ فیس 200 روپےہوگی، حکم امتناعی کی درخواست پرکورٹ فیس 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ فیملی کورٹ اور قیدی کے وکالت نامہ پر کورٹ فیس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔