خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے صوبے بھر میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین کے اضافی الاؤنسز بند کرنے اورغلط طریقے سے الاؤنسز وصول کرنیوالے ملازمین سےریکوری کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو خط لکھا ہے کہ صوبے بھر میںڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین کے اضافی الاؤنسز بند کردیئے جائیں اورغلط طریقے سے الاؤنسز وصول کرنیوالے ملازمین سےریکوری کی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سرکاری محکموں میں ملازمین کو دہرے الاؤنسز کی ادائیگی نہ کی جائے،سول سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پرتعینات ملازمین کارکردگی الاؤنس یا پھرڈیپوٹیشن وصول کریں۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے ایم ایس ڈگری رکھنےوالوں کوایم فل الاؤنس کی ادائیگی کابھی نوٹس لے ہیں، اور ان کیخلاف بھی سخت ایکشن کی ہدایت کی گئی ہے۔