شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت سکیموں پر بھی منافع کم کر نے کااعلان کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سروااسلامک ٹرم اکاؤنٹ پرشرح منافع1.22 فیصد کمی سے 16.36 فیصد ، سروااسلامک سیونگ اکاؤنٹ پرشرح منافع 1 فیصد کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے ۔
شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر0.68فیصد کمی کااعلان کیا گیاہے ، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر شرح 0.3 فیصد کمی سے 15.5 فیصد کردی گئی ، ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پرشرح منافع12بیسزپوائنٹس کم کرکے14.52فیصدکردی گئی ۔ شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کا اشارہ ہے۔