وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنرراج کی باتیں غلط ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا مختصر گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ قونصل جنرل سےملاقات کرتے رہتے ہیں یہ انکی صوابدید ہے،صوبوں کے وزرائے اعلیٰ تو سفیرں سے بھی ملتے ہیں یہ معمول کی بات ہے،وزیراعلیٰ کوئی انفرادی اقدام کرتےہیں تو وہ وفاق کے پیرا میٹرز اور حدود عبور کریں گے،کمیٹی میں پی ٹی آئی اپنی رنجشیں لے آئی وہی بات وہ پارلیمنٹ میں بھی کرچکےتھے، میں نے پھر کہا کہ 4 سال جب آپ کی حکومت تھی آپ کیوں یاد نہیں،میں نے اپنی پارٹی کو کہہ دیا کہ کسی اور کو رکن نامزد کردیں۔