ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام گرین ٹورازم کمپنی نے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
گرین ٹورازم پاکستان کےزیر اہتمام سیاحت کے فروغ کے لیے ویزا پالیسی کے تحت 126ممالک کے لیے ویزا آن ارائیول، گلف کارپوریشن کونسل (جی سی سی) ممالک کے لیے ویزا فری انٹری اور24 گھنٹوں کے اندر فاسٹ ٹریک ویزا پروسیسنگ جیسے اہم اقدامات شامل ہیں
اس اقدام سے براہ راست بیرونی سرمایہ کی مد میں تقریباً 80 ملین ڈالرز حاصل کیے جا سکیں گے جبکہ مقامی سرمایہ کاری کا حجم 8.3 ارب روپے ہوگا
سیاحوں کی سہولت کے لیےگرین ٹورزم پرائیویٹ لمیٹڈ کےتحت نلتر، ہنزہ اوراسکردو میں فوراسٹار اور فائیواسٹار سٹی ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ ہنٹنگ ریزورٹس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے
پہلے مرحلے میں حکومت کی جانب سے نشاندہی کیے گئے 78 مقامات میں سے 17مقامات پر ترقیاتی کام شروع کر دیا گیا ہے
سیاحت کو فروغ دینے کے لیے گرین ٹورزم کی جانب سے ایک مرکزی ادارہ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کے تحت فضائی آپریشن بھی بڑھا دیا جائے گا
اس کے ساتھ ساتھ گرین ٹورازم کے تحت مذہبی ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے تمام مذاہب خصوصاًسکھ اور بدھ مت سیاحوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں
گرین ٹورازم کے تحت گرین گائیڈ کوالٹی پروگرام بھی متعارف کرایا گیا جس کے تحت معیاری ٹورگائیڈ فراہم کیے جائیں گےجن سے سیاح مکمل طور پراستفادہ حاصل کر سکیں گے
علاقائی کلچر کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد سے پشاور تک لگژری بس ٹور شروع کیا گیا ہے جس سے ملکی ثقافت کی نمائندگی کی جا سکے گی
ایس آئی ایف سی کے تعاون سےگرین ٹورازم کے منصوبےسے معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا اور اسکے ساتھ ساتھ نئے سیاحتی منصوبے بھی عمل میں لائے جائیں گے