بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی افغانستان سے بات چیت کی حمایت کردی
بانی پی ٹی آئی نےصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا علی امین گنڈاپور کی افغانستان سے بات چیت اور امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید کرتا ہوں،ان کو جا کر علی امین کے پاؤں پکڑنے چاہیے ، خدا کا واسطہ ہے افغانستان سے جا کر بات کرو ،وزارت خارجہ کے مینڈیٹ کو چھوڑیں وہ دہشت گردی ختم کرنے کی بات کر رہا ہے،۔
عمران خان نے مزید کہاوفاق کراس بارڈردہشت گردی کی بات کر رہا ہے لیکن کچھ کر بھی نہیں رہا ، اگر دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو ہماری "اکانومی چوک" کر جائے گی،کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کا کام ہے علی امین نے کون سی غلط بات کی ؟ کے پی میں حالات خراب ہیں پولیس والے خود کو بچا رہے ہیں،
مزید کہا کے پی میں پولیس کا معاملہ بغاوت تک پہنچ چکا ہے، آپریشن مسئلے کا حل نہیں،کسی بھی ایکسٹینشن کا ساتھ نہ دینے کا مولانا فضل الرحمان کا بیان قابل ستائش ہے،علی امین غائب ہوا کسی کو نہیں پتہ کدھر گیا تھا وہ ان کی لاج رکھ رہا ہے بول نہیں رہا،8 ستمبر کے جلسے پر اسٹیبلشمنٹ نے مجھے دھوکا دیا۔