اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہی 999 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی
آئی ایم ایف سے ڈیل فائنل ہونے کےقریب ہےجس کے پیش نظراسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس 80 ہزار 16 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
شرح سود میں دو فیصد کی کمی اور آئل کی عالمی قیمت گرنا اسٹاک مارکیٹ کیلئے مثبت قرار دیا جارہا ہے،گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 79 ہزار 17 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔