چیئرمین سینیٹ کی یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس دوران وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے وقفہ سوالات میں جوابات دیئے ، انہوں نے کہا کہ اقتصادی صورتحال کی وجہ سے ایل سیز بند تھیں ،ٹیلی کام آلات درآمد نہ ہونےسےمنصوبے تاخیرکا شکار ہوئے،ایبٹ آباد میں 432 موبائل سائٹس ہیں اس سال 11 لگی ہیں،پی ٹی اے کوالٹی آف سروس کے سروے مسلسل کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ جس رفتار سے آنا چاہیے پاکستان میں میسرنہیں ہے،پاکستان میں سلو انٹرنیٹ کی کئی وجوہات ہیں،ٹیلی کام سیکٹرمیں بڑی سرمایہ کاری نہ ہونےسےبھی ایشو ہے،یوایس ایف کورونا کےبعد سےجاری ٹیلی کام منصوبوں کی تکمیل پرتوجہ دے رہا ہے۔