کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی سندھ کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 13 سے 17 ستمبر تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد ہوگی۔