پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
کرنسی ڈیلر کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 85 پیسے پر برقرار رہی۔