وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم کیا ۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نئی جاری کی گئی مانیٹری پالیسی ریٹ میں کمی پر اظہار خیال کیا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے ۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ، تیزی سے کم افراط زر کی شرح کی بدولت شرح سود میں کمی آئی ہے ، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی، معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔