خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں میں انسداد پولیوٹیم پر حملہ میں پولیو ورکر اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ سے جہاں تحصیل سلارزئی بانڈہ میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے۔ فائرنگ سے ایک پولیو ورکر اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے پوسٹمارٹم کےلیے لاشوں کو خار اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز ہے، مہم کے تحت 3 کروڑ بچوں کو ویکسین دی جائیگی۔ 9 سے 15 ستمبر تک خصوصی مہم میں 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے، اس دوران مہم پولیو ورکرز گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔