پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اراکین قومی اسمبلی زرتاج گل اور اسدقیصر کی راہداری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے سے راہداری درخواستیں ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی راہداری ضمانت کی درخواست 10 اکتوبرتک منظورکرلی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جلسے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا،راہداری ضمانت دی جائے، پی ٹی آئی راہداری ضمانتوں کے دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے زرتاج گل، عمر ایوب، اسد قیصر اور علی امین کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔