ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کےمعاملےمیں اوگرا نےریفائنریزاور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے8ماہ کی سیل کا ڈیٹا مانگ لیا۔
اوگرا حکام کاکہناہے کہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال سےمعلوم ہوگا،ڈیزل اور پیٹرول کتنا اسمگل ہورہا ہے، ڈیٹا کی جانچ پڑتال سےمعلوم ہوگا اسمگل شدہ مال کہاں سےمکس کیا جاتا ہے،ریفائنریز سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ڈیٹا پہلے ہی دستاویزی ہے،ڈیلرز سائیڈ سے کہاں اور کتنی اسمگلنگ ہورہی ہے ڈیٹا سے اندازہ ہوگا۔
پیٹرول پمپوں کی سیل اورڈپو کی سپلائی کےڈیٹا کی جانچ پڑتال ہوگی،دیکھا جائے گا،پیٹرول پمپوں پرسیل کتنی ہےاورریفائنریر سےکتنا مال اٹھایا جا رہا ہے، یومیہ اورماہانہ بنیادوں پر ڈیٹا کی جانچ پڑتال ہوگی۔
اوگرا حکام کےمطابق اسمگلنگ کا پتہ لگانے کیلئےڈیٹا کی جانچ پڑتال ضروری ہے،حکومت اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سپلائی چین کا جائزہ لینا چاہتی ہے،
انڈسٹری ذرائع کےمطابق ڈیزل کی یومیہ لیگل سیل 16ہزار،پیٹرول کی 22 ہزار میٹرک ٹن ہے،اسمگل پیٹرول اورڈیزل 40 فیصد مارکیٹ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔