پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے گاڑیوں کی فروخت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ رواں مالی سال کے مسلسل دوسرے مہینے گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
پاما کے مطابق 2024-25 کے2ماہ جولائی اوراگست میں گاڑیوں کی فروخت میں36 فیصداضافہ ہوا جبکہ اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 1 اور سالانہ بنیاد پر 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 17 ہزار 300 گاڑیاں فروخت ہوئیں،گذشتہ مالی سال کے جولائی اور اگست میں 12 ہزار671 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، اگست میں مجموعی طور پر 8 ہزار 699 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
سابق صدر پاما مشہود علی خان نے کہا کہ شرح سودمیں کمی کی امید ہے،شرح سود میں مزید کمی سےگاڑیوں کی لیزنگ میں اضافہ ہوگا،شرح سودسنگل ڈیجٹ پرآنے سے آٹو سیکٹر زبردست پرفارم کرسکتا ہے۔