سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے مین آئی اور 100 انڈیکس 671 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 79 ہزار 287 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کی بدولت 79 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے ، شرح سود میں کمی کولیکرسیمنٹ،آٹواورفرٹیلائزرکمپنیزکےشیئرزمیں خریداری دیکھی گئی جبکہ مارکیٹ میں شرح سود میں دوسےڈھائی فیصد کمی کی اطلاعات گردش کرتی رہیں۔
آج مارکیٹ میں 13 ارب 73 کروڑ روپے مالیت کے 50 کروڑ 77لاکھ شیئرز کی تجارت ہوئی، مرکزی بینک 12ستمبرکو نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کاتعین کرےگا۔