پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا، برطانیہ میں ہونے والی شوٹنگ چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی سمیٹ لی۔
لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے تین گولڈ،چارسلوراور چارکانسی کے تمغے جیت لیے،گولڈ میڈل جیتنےوالوں میں جنیدخٹک اوراحمد جاوید شامل تھے۔ایف ٹی آر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے متعدد انفرادی تمغے جیتے۔
پاکستان نےچیمپئن شپ کی مجموعی ٹاپ ٹین میں تین پوزیشنزحاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد تین سے آٹھ ستمبر تک برطانیہ کےلیجنڈری بسلی رینجزمیں کیا گیا۔
مقابلوں میں اٹھارہ ممالک کے ایک سوساٹھ عالمی معیار کے نشانہ باز شریک تھے۔ پاکستان کی نمائندگی اٹھارہ رکنی دستے نے کی۔