پاکستانیوں کے لیے مہنگائی اس سال بھی 23 اعشاریہ 6 فیصد کی بلند سطح پر برقرار رہے گی۔آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ حکومت نے اس سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ 2028 تک پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 5فیصد تک پہنچ جائے گی۔
ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ کے مطابق حکومت نے مہنگائی کا ہدف 21 فیصد مقرر کر رکھا ہے جو آئی ایم ایف کےمطابق 23.6 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں اس سال بے روزگاری 8.5 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد پر آنے کی نوید بھی سنادی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت ترقی پزیر ملکوں کو زیادہ مہنگائی، بلند شرح سود، مالی سپورٹ کے فقدان اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا سامنا ہے۔ بتایا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.8 فیصد رہے گا۔
نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وبا اور روس یوکرائن جنگ کے اثرات کے باعث بین الاقوامی سطح پر معاشی ترقی سست اور غیر متوازن ہے۔ عالمی معاشی ترقی گزشتہ سال 3 فیصد تھی جو اس سال کم ہو کر 2.9 فیصد پر آجائے گی۔