بھارت کے ممتاز صحافی راج دیپ سردسائی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ دینے پربھارتی صحافی بھی بول پڑے۔ راج دیپ سردسائی نےکہا سن کرمایوسی ہوئی کہ پاکستانی کرکٹ صحافیوں کو اب تک ویزے نہیں دیے گئے۔صحافیوں کو سیاسی الجھنوں میں کیوں پھنسایا جارہا ہے۔
Morning musing: disappointing to hear that Pakistani cricket journalists haven’t been given visas so far. Why should journalists be caught in political tangles? Once Pakistan has qualified to play the World Cup and is being hosted in India, then you can’t deny visas to their…
— Rajdeep Sardesai (@sardesairajdeep) October 10, 2023
راج دیپ نے مزیدکہا کہ جب پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا حصہ ہے تو میزبان بھارت ویزے دینے سے انکار نہیں کرسکتا۔بطورمیزبان بھارت پاکستانی صحافیوں کو ویزا دینے سے انکارنہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا خدشہ ہے پاکستان مستقبل میں بھی اسی طرح کا بدلہ لے گا۔راج دیپ نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آئیے حقیقی بھارتی انداز میں اچھے میزبان بنیں!۔