اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے 8 ستمبر کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا۔ جلسہ اب سنگجانی میں ہی پہلے مقام سے 100 میٹر دور،جی ٹی روز کے دوسری جانب ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کہتے ہیں نئی جگہ کا این او سی جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا نیا این او سی جاری کیا۔ نئی جگہ بھی سنگجانی میں پرانی جگہ کے بالکل سامنے جی ٹی روڈ کے دوسری طرف ہے، پی ٹی آئی کے قائدین نئی جلسہ گاہ کا جائزہ لینے پہنچے۔
اس سے پہلے عمر ایوب اور اسد قیصر سمیت مرکزی پارٹی رہنما جلسے کے پہلے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لینے مویشی منڈی گراؤنڈ سنگجانی پہنچے۔ اسلام آباد پولیس نے جلسہ انتظامیہ کوسامان دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی تو عمر ایوب نے کہا پولیس نے سامان جلسہ گاہ لے جانے سے روک دیا ہے جبکہ نئے مقام کا این او سی بھی جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے جاری کیاگ ہے۔