یوم دفاع و شہداء کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ نارتھ کی جانب سے نغمہ ریلیز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غازیوں کی جانب سے پاکستان سے محبت کے اظہار کے عنوان سے نغمہ میں وطن سے محبت اور وفا کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ۔ نغمہ میں فرنٹیئر کور کے جانباز سپاہیوں کی جانب سے ملک کی حفاظت کے لئے عہد کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
۔ یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے تیار کئے گئے نغمہ کو مقامی گلوکار حارث امیر اور ذیشان حید رنے گایا ہے۔ ۔ نغمہ میں خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی موسیقی کو یکجا کر کے منفرد انداز میں گایا گیا ہے۔