وفاقی حکومت نے 17 ستمبر عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 17 ستمبر کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، جس کے نتیجے میں 17 ستمبر کو تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں جبکہ تعلیمی اداروں اور بینکوں میں بھی عام تعطیل ہو گی ۔
4 ستمبر کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم 4 ستمبر کی شام چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم ربیع الاول 6 ستمبر کو ہونے کا اعلان کیا گیا ۔