ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بڑوں کے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر خصوصی پیغامات دئیے گئے۔
پیغامات میں وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج تحسین اور سلام پیش کئے۔ شرکاء نےپیغام میں کہاپاک فوج کی وطن کی دفاع کیلئے لازوال قربانیاں ہیں،وطن کی بقاء ہی دفاع وطن کی اصل ضامن ہے . شرکاء
دشمن کے عزائم ہمارے ارادوں سے بلند نہیں .بچوں، بڑوں اور نوجوانوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا،شرکاء نے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر قرار دیا،شرکاء نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے کو بھی سراہا۔