تبادلہ مارکیٹ میں پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں سات پیسے کی کمی ہوگئی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے، اسٹاک مارکیٹ 79 ہزار میں پوائنٹس کی حد بحال ہوکر برقرار نہ رہ سکی، اسٹاک ایکسچینج مثبت سے منفی زون میں چلی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 70 پوائنٹس گر کر 78777 پوائنٹس پر آگیا۔