سماجی رابطے کے پلیٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایکس ٹی وی ایپلی کیشن متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایکس پر پوسٹ کی جانے والی طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اب سمارٹ ٹی وی پر دیکھنا ممکن ہوگیا ہے تاہم، یہ سروس ابھی محدود صارفین کو میسر ہوگی۔
ایکس کی ایپلی کیشن مخصوص کمپنیوں کے ٹیلی ویژن ماڈلز میں کام کرے گی۔
ایپلی کیشن استعمال کرنے کے لئے ایکس اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا ضروری ہوگا۔
ایکس کے مالک ایلون مسک پلیٹ فارم کو ویڈیو فرسٹ پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اشتہاری آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔
یاد رہے کہ ماہانہ فیس ادا کرنیوالے صارفین 2 گھنٹے طویل ویڈیو ایکس پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ برس ایکس میں ویڈیو اور آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ بھی شروع ہوا تھا۔