الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے الیکشن ملتوی کر دیئے ۔
الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سےاسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کی منظوری کےبعد انتخابات ملتوی کیے گئے ، ترمیمی بل کےمطابق اسلام آباد کی یونین کونسلزوارڈزکی تعداد بڑھائی گئی،
یاد رہے کہ اسلام آبادکیپٹل ٹریری لوکل باڈی ترمیمی ایکٹ 30 اگست کو منظو رہوا تھا ۔
ترمیم کے مطابق اسلام آبادبلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل سطح پرمنتخب نمائندوں کی تعدادبڑھائی گئی ہے،پہلے یونین کونسل میں صرف چیئرمین ووائس چیئرمین کےعہدےتھے،موجودہ بل میں چیئرمین ووائس چیئرمین کےساتھ 15مزید نمائندے بھی منتخب ہوں گے،یونین کونسل میں چیئرمین ووائس چیئرمین کے علاوہ 9 ارکان یونین کونسل منتخب کئےجائیں گے،یونین کونسل سطح پرایک کسان یامزدور،ایک اقلیت اورایک نوجوان بھی منتخب کیاجائےگا،یونین کونسل کی سطح پر3خواتین بھی منتخب کی جائیں گی،یونین کونسل کی سطح پرمجموعی طورپر17نمائندے ووٹ لےکرمنتخب ہوں گے۔