دو روز قبل لاہور میں کینال روڈ پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان امیر فتح اور قیصر بٹ کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈال دیا گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزمان اب بیرون ملک فرار نہیں ہوسکیں گے ، ایف آئی اے نےآئی جی پنجاب کی سفارش پرملزمان کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کیے ہیں ، وقوعہ میں ریکی کرنیوالی ایک گاڑی کو پولیس نے کیمروں کےذریعے ٹریس کیا، گاڑی میں سوارافراد جاوید بٹ کی ریکی کررہےتھے،پولیس نے گاڑی کی ملکیت معلوم کرنے کیلئے ایکسائز آفس سے رابطہ کر لیاہے ، مختلف شواہد کی روشنی میں تحقیق جاری ہے۔