ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے آن لائن جنسی ہراسانی کے کیس میں ملوث ایک جعلی اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا۔
ملزم جابر کو جناح گارڈن سےگرفتار کیاگیا،جہاں وہ نجی یونیورسٹی میں بطور سیکیورٹی گارڈڈیوٹی انجام دےرہا تھا۔ایف آئی اے کےمطابق ملزم جابرخودکو امریکی شہری اورایف آئی اے اہلکار ظاہر کرتا تھا اور طالبات کو جال میں پھنسا کر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔
ایف آئی اے کےمطابق،ملزم نےطالبات کوقابل اعتراض موادکی آڑ میں بلیک میل بھی کیا اور ان سے رقم طلب کی۔گرفتارملزم کے موبائل فون سےقابل اعتراض مواد بھی برآمد ہوا جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔