تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 77 پیسے ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک اف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 430 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 786 پر آگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔