یوم دفاع کے موقع پر شہداء کے بچوں نے خصوصی پیغام دیا۔
حوالدارمحمد شہبازشہید کی بیٹی نے اس موقع پروالد کو یادکرتےہوئےکہاکہ اپنے والد کی شہادت پر فخر ہےلیکن دوسرے بچوں کو ان کے والد کے ساتھ دیکھ کر والد کی کمی محسوس ضرور ہوتی ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل ثاقب علی فرازشہید کی بیٹی نےکہا مجھےفخر ہےکہ میرے والد نےملک کی حفاظت کے لیے اپنا آج قربان کردیا۔
حوالدارعبدالغفورشہیدکےبیٹوں کا اپنےوالد کےنقش قدم پر چلنے کا عزم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،میں بھی ایک دن فوج میں جا کراپنے والد کی طرح ہی شہادت حاصل کروں گا۔
بیٹے نے کہا قوم شہداء کے ساتھ ساتھ سرحدوں پرحفاظت کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،
ان تمام پیغامات کےذریعےدشمن کوواضح پیغام دیاگیا ہےکہ وہ کسی صورت اس قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتا،یوم دفاع شہداء کے لواحقین کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لیے تجدید عہد وفا کا دن ہے