ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ہنی ٹریپ کیس کے دو ملزمان حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت کرلی ، عدالت نےدونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی ، ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے خلیل الرحمن قمرنے جیل میں ملزمان کو شناخت کیا ، تفتیش کیلئے ملزمان کا بیس روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے استدعا ہے ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خلیل الرحمن قمر کو اغوا کیا اور ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ۔ عدالت تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ فراہم کرے ۔ عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔