پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 202,000 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 173،182 روپے ہے،اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 158،751 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے اور کم ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں تبدیلی دیکھی جاتی ہے۔
واضح رہےکہ 12 ستمبر 2023 سے آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کی طرف سے فراہم کردہ سونے کے سرکاری نرخوں کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔