پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہا ۔