عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،اور مسلسل چھ روز سے جاری کمی سےمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27800روپے کی تاریخی ریکار کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالرسستاہوکر1919ڈالرپرآگیا، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا، اور فی تولہ اور10 گرام کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی سے کراچی، لاہور ،اسلاآباد، پشاوراور کوئٹہ سمیت ملک کی چھوٹی بڑی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکار ڈکی گئی۔جس سے فی تولہ سونا212000روپےکاہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونےکے بھاؤ428روپےکم ہوکر181756روپے ہوگئے۔
دوسری جانب گولڈڈیلرز کے مطابق ڈالرکی قدرگرنےسےسونےکی قیمت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے،31اگست کوسونےکی فی تولہ قیمت 239800 روپے پرپہنچی تھی۔